۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حزب

حوزہ/حزب اللہ سے کہا جاتا ہے کہ وہ خطے میں مداخلت نہ کرے جبکہ یہ سب ممالک درہم و دینار اور اپنے خفیہ اداروں کے ذریعہ لبنان کے امور میں مداخلت کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے لبنان کے امور میں غیر ملکی مداخلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ سے کہا جاتا ہے کہ وہ خطے میں مداخلت نہ کرے جبکہ یہ سب ممالک درہم و دیناراور اپنے خفیہ اداروں کے ذریعہ لبنان کے امور میں مداخلت کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے محرم الحرام کی تیسری شب میں عزاداروں سے خطاب میں لبنان کے امور میں غیر ملکی مداخلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ سے کہا جاتا ہے کہ وہ خطے میں مداخلت نہ کرے جبکہ یہ سب ممالک درہم و دینار اور اپنے خفیہ اداروں کے ذریعہ لبنان کے امور میں مداخلت کرتے ہیں۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ ہماری توجہ ہر انسان کی مشکل بر طرف کرنے پر مبذول ہونی چاہیے۔  ہماری ذمہ د اری صرف جغرافیائی حد تک محدود نہیں بلکہ ہمیں رنگ ، نسل ، نژاد، قوم ، قبیلہ اور دینی رجحانات سے اوپر اٹھ کر لوگوں کو مدد فراہم کرنی چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ اسلحہ اور فوج کے زور پر دوسرے ممالک میں مداخلت کرتا ہے۔ کیا امریکہ سے دوسرے ممالک کے امور میں مداخلت نہ کرنے کا مطالبہ نہیں کیا جاسکتا ؟ امریکہ دنیا میں جہاں چاہیے جنگ برپا کرسکتا ہے ، بچوں ، عوتروں اور بےگناہ افراد کا خون بہا سکتا ہے  ۔کیا  ہمیں اور آپ کو امریکہ کے ظالمانہ اقدام کی مذمت کرنے کا بھی حق نہیں ہے؟۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک اور عوام کا دفاع کرنے کا حق ہے اور ہم کسی کو اپنے اس حق کو سلب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
سید حسن نصر اللہ نے آیت اللہ تسخيری کے انتقال پر رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ایرانی عوام کو تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ تسخيری نے اسلام اور مسلمانوں کی بھر پور خدمت کی ہے۔  حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ ہم اسلامی مزاحمتی راستے پر گامزن رہیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .